ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھاری جیت،پھربھی بی جے پی راجیہ سبھا میں اکثریت سے دور رہے گی

بھاری جیت،پھربھی بی جے پی راجیہ سبھا میں اکثریت سے دور رہے گی

Sat, 12 Mar 2022 07:51:06    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی)5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں - بھارتیہ جنتا پارٹی نے سب سے بڑی ریاست اتر پردیش سمیت اتراکھنڈ، منی پور اور گوا میں کامیابی حاصل کی ہے-

دوسری جانب عام آدمی پارٹی (عآپ) نے پنجاب میں یکطرفہ کامیابی حاصل کی ہے- پانچ ریاستوں کے نتائج کا اثر راجیہ سبھاکی سیٹوں پر صاف نظر آئے گا- چار ریاستوں میں جیت کے باوجود بی جے پی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں نمبروں سے دور رہے گی- دوسری جانب پنجاب میں جیت کا فائدہ عام آدمی پارٹی کو ملے گا- سماج وادی پارٹی بھلے ہی اتر پردیش میں ہار گئی ہو، لیکن راجیہ سبھا میں پچھلی بار سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا فائدہ اسے ملنے والا ہے-2022 میں راجیہ سبھا کے 75 ممبر اپنی مدت پوری کر رہے ہیں - اس میں 7 نامزد ارکان بھی شامل ہیں، جب کہ کرناٹک اور بہار میں ایک ایک سیٹ خالی ہے- اس مہینے کی31تاریخ کو 6 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 13 سیٹوں کیلئے انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جن میں سے 5 سیٹیں صرف پنجاب کی ہیں -

اس کے علاوہ کیرلا میں تین، آسام میں دو، ہماچل پردیش، تریپورہ اور ناگالینڈ میں ایک ایک سیٹ شامل ہے-اس وقت راجیہ سبھا میں بی جے پی کے پاس کل 97سیٹیں ہیں - اتحادی جماعتوں کے ساتھ یہ تعداد 114 ہے، لیکن اپنے طور پر بی جے پی اب بھی اکثریت کے اعداد و شمار سے دور ہے- اتر پردیش میں پارٹی کی سیٹیں پچھلی بار کے مقابلے کم ہوئی ہیں جس کا اثر راجیہ سبھا کی سیٹوں پر پڑے گا- ساتھ ہی اتراکھنڈ میں بی جے پی کی سیٹیں بھی کم ہوئی ہیں -


Share: